Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کو خصوصی ریلیف دے دیا گیا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

سبسڈائزڈ گھی جو پہلے 490 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا اب کل سے 410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو میں ہی فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت بنیادی اشیاء (آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں ) پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب دیگر برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں