Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ انتہائی بُری خبر سامنے آگئی

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز اور 25 ارب روپے کے انڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز غیر ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

عاصم احمد نے کہا کہ غیر ممالک میں ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، غیر ملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برانڈڈ ٹیکسٹائل ، لیدر اور اسپورٹس سامان کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے، 1300 سی سی سے زائد کی ایشیائی گاڑیوں کی درآمد پر مقرر حد ختم کی گئی ہے۔

  عاصم احمد نے کہا کہ ترسیلات زر کے ذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے، ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔

 چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری  ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 8 سے 10 لاکھ کا اضافہ کیا جائے گا، ایف بی آر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سمگلنگ روک تھام کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر نے اب تک 1.5 ارب روپے کے غیر قانونی سگریٹ ضبط کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں