Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی؛ نادرا کا اہم اعلان

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی نے ریجنل ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏روزانہ پراسیسنگ بڑھانے سے مراکز پر شہریوں کی قطاریں ختم اور رش کم ہوگا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ نادرا مراکز روزانہ کی وصول درخواستوں کو ساڑھے بارہ ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کریں۔

اسد رحمان گیلانی نے ‏کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ضرورت پڑنے پر اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کیں۔

 چیئرمین نادران نے کہا کہ ‏مراکز میں شہریوں کو مناسب معلومات اور رہنمائی کیلئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔

اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ ‏شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور مسائل کے حل میں تاخیر قطعاً برداشت نہیں ہو گی، شہریوں کی رائے اور تاثرات جاننے کیلئے فیڈبیک کا نظام متعارف کیا جائے۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ ‏شہریوں کو ہر ممکن سہولیات اور جدید تقاضوں سے خدمات فراہم کرنا ‪نادرا کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں