Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گرگئی

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر رکن اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 خوشاب سے ملک احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

احسان اللہ ٹوانہ نے سوشل میڈیا پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا، احسان اللہ ٹوانہ کا کہنا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے پارٹی کے لیے خدمات سر انجام نہیں دے سکتا، 9 مئی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ تین دن قبل سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، غلام سرور کا کہنا تھا کہ مجھے اور خاندان کو سیاست میں 50 سال ہوگئے ہیں، یادگار شہدا اور جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے دشمنی کے مرتکب ہوئے، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں