Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی کی قمیت میں 2 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

کراچی الیکٹرک کمپنی نے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

نیپرا اتھارٹی درخواستوں پر آج سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں