سابق صدر آصف علی زرداری نے بل کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بل پر دستخط کرنے والے رہنماؤں سے وضاحت طلب کر لی۔
پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بل پر شدید تحفظات ہیں، موجودہ حالات میں بالکل متحمل نہیں ہو سکتے کہ چیئرمین سینیٹ کو یہ مراعات دیں، آصف زرداری نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بل پر دستخط کرنے والے رہنماؤں سے وضاحت طلب کی ہے، اراکین نے بتایا کہ یہ دستخط عجلت میں ہوئے، اراکین کے مطابق انہیں علم نہیں تھا کہ کس پر دستخط ہو رہے ہیں۔



















