Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری

توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر اور فیصل فرید چوہدری کو جاری کیا۔

سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہو گی۔

متعلقہ خبریں