Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈارفٹ پولنگ اسکیم تیار کرلی ہے۔

اسکیم کے مطابق انتخابات کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جن پر چھ سے سات لاکھ سیکیورٹی اہلکارز تعینات کیے جائیں گے۔

  عام انتخابات میں 10 سے 11 لاکھ انتخابی عملہ بھی ڈیوٹی دے گا۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ افسران تعینات کیے جائیں گے، عام انتخابات میں رزلٹ مینجمنٹ نظام استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں