Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا فوکس غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی زیر صدارت اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل، ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی ممبر سازی مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی اور پارٹی منشور، پارٹی رجسٹریشن سمیت اہم معاملات پر حکمتِ عملی بھی طے کی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارا فوکس عام آدمی کے مسائل کا حل اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پارٹی منشور دیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالے گی۔

اس موقع پر پارٹی کے سینیئر رہنما اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، رانا نذیر، چوہدری علی اختر اور میاں خالد بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں