وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ آصف زرداری کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف زردای اور چینی صدر کی ویژنری قیادت نے منصوبے کی بنیاد رکھی، سی پیک منصوبہ صدرزرداری کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے امداد نہیں بلکہ مسلسل تجاری کی پالیسی کا بیانیہ اپنایا اور پاکستان کو خنجراب سے گوادر تک خود کفیل مستقبل بنانے کے قابل بنایا۔
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سی پیک نے اقتصادی ترقی دی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے۔



















