آج شہر قائد کا موسم گرم اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اس وقت ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، کل سے 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



















