عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سپلیمنٹری گرانٹس پر اعتراض اٹھا دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلمینٹ سپلیمنٹری گرانٹس منظور نہ کیا کرے، خساروں سے بچنے کے لیے پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا چاہیے۔
آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 10 فیصد ہے جو دنیا میں سب سے پست ہے، خسارے کنٹرول کرنے کے لیے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13 فیصد تک لانا چاہیے۔
ادارے نے تجویز کی کہ پاکستان کو ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، نئے مالی سال میں درآمدات کھولنے سے ٹیکس آمدن بڑھ سکتی ہے، پاکستان کو قرضوں کے ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت نہیں ہے، موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر موجودہ نگران اور نئی منتخب حکومت کو تسلسل سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔



















