خیبر کے علاقے شاکس میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں میجر عبداللہ شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شاکس میں ہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر عبداللہ شہید ہو گئے۔
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #ISPR pic.twitter.com/q30lFEnVYR— BOL Network (@BOLNETWORK) July 6, 2023
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر عبد اللہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی قیادت کر رہے تھے، علاقے سے فرار کے تمام راستے بند کیے جانے کے بعد میجر عبداللہ نے دہشت گردوں کے گروہ کا پتہ لگایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 33 سالہ میجر عبداللہ شہید ہو گئے جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جبکہ 3 دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔



















