Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پرائیویٹ بجلی گھروں کو 142 ارب روپے جاری کر دیے

حکومت نے پرائیویٹ بجلی گھروں کو 142 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کو رقم بقایاجات کی مد میں آئی ایم ایف شرائط کے تحت ادا کی گئیں۔

آئی پی پیز کو رقم کی ادائیگی گزشتہ ماہ 27 جون کو کی گئی۔

حبکو، این پی ایل، ایل پی ایل، نیشنل پاور پارکس اور دیگر آئی پی پیز کو رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں گردشی قرضوں کے حجم میں 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2 کھرب 646 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

بجلی کی تقسیم کار سرکاری کمپنیوں کے نقصانات تین سو ارب روپے سے بڑھ چکے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی شعبے میں اصلاحات کو ناگزیر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی گردشی قرض کو کم کرنے کیلئے بروقت ادائیگیوں کی شرط تھی۔

متعلقہ خبریں