Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے جسٹس ابراہیم کی بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ محترمہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے خالی ہوا۔

جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

تعیناتی آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت باقاعدہ چیف جسٹس کی تعیناتی تک کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں