Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کو بڑا دھچکا؛ آئی پی پی کا سرپرائز

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور  پارٹی صدر علیم خان کی زیر صدرات اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں پارٹی کے سینیر رہنما اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔

اجلاس میں رانا نذیر، چوہدری علی اختر اور میاں خالد بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارٹی منشور، پارٹی رجسٹریشن سمیت اہم معاملات پر حکمتِ عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی ممبر سازی مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس عام آدمی کے مسائل کا حل اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پارٹی منشور دیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالے گی۔

متعلقہ خبریں