میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا
مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو سب سے زیادہ واٹربورڈ سے شکایت ہے، کوشش ہے کراچی میں پانی کا مسئلہ جلد حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، واٹر بورڈ نے گزشتہ بارش میں بھی بہترین کام کیا، کراچی واٹربورڈ نے ماضی میں بہت اچھا کام کیا۔
کراچی کے میئر کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش کے حوالے سے نصوبہ بندی کررہے ہیں، کوشش ہے واٹربورڈ کو غیرسیاسی طور پر چلاسکیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں پانی میں بھرپور موجود ہے، کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں 24گھنٹے پانی آتا ہے، کچھ بدنصیب علاقوں پینے کا پانی بھی نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں، اللہ ہمیں توفیق دے کراچی کےعوام کی خدمت کریں، مشکل فیصلوں میں عوام اور میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے۔



















