Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ فاشسٹ حکومت اپنے پیچھے تباہی کا ایک ملبہ چھوڑ کر جائے گی، عمر ایوب

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ فاشسٹ حکومت اپنے پیچھے تباہی کا ایک ملبہ چھوڑ کر جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس فاشسٹ وفاقی حکومت کی طرف سے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہو رہی ہے، گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کے باوجود یہ نااہل کرپٹ فاشسٹ حکومت 1 ماہ میں چوتھی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تلی ہے، عوام کو بجلی کی زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو انہیں فراہم ہی نہیں کی جا رہی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 1.90 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ کہاں ہیں وہ اینکر، تبصرہ نگار، تجزیہ نگار اور کالم نگار جو پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے تھے؟ کہاں ہے ‘کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ کیا وہ اپنی حکومت پر تنقید کرتا ہے؟ یا وہ کابینہ کے اجلاسوں میں ‘کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ بڑبڑاتے ہوئے اپنی کافی کے مزے لے رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس فاشسٹ حکومت کا وقت 18 اگست 2023 کو ختم ہو جائے گا، یہ فاشسٹ حکومت اپنے پیچھے تباہی کا ایک ملبہ چھوڑ جائے گی۔

متعلقہ خبریں