Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ 7 تا 10 جولائی شہر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، اس دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے تھا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مغربی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ضرور پڑھیں؛ بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ

متعلقہ خبریں