تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت 4 روپے فی کلو بڑھ کر 130 روپے ہو گئی۔
مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق 50 کلو چینی کا تھیلہ 6300 سے 6500 روپے ہو گیا، بازار میں پرچون کے نرخ 134 روپے ہوں گے۔
ایک ماہ کے دوران چینی میں 20 روپے اضافہ دیکھا گیا، قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔



















