عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے افسران کو ای ایم ایس کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔
13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اور آئی ٹی افسران کو ٹرینگ دی جائے گی۔
دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔
17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی۔
24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلی افسران کو ایک ایک دن بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔



















