Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا یوم تقدیس قرآن کے موقع پر پیغام

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا یوم تقدیس قرآن کے موقع پر پیغام سامنے آگیا ہے۔

اپنے پیغام میں مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آج پورا ملک سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر سراپا احتجاج ہے، اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دلخراش واقعات کی بھرپور مذمت کرتاہوں، سویڈن اور دنیا کے کسی کونے میں بھی اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت تکلیف کا باعث ہیں، دنیا کی پارلیمانوں کے سربراہان کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہئے

متعلقہ خبریں