سرگودھا میں بھلوال کوٹمومن روڈ پر مسافروں سے بھری وین میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث 7 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر وین میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑکی۔
ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق مسافروں کا مکمل جسم جلنے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
سلنڈر گیس لیکج کے باعث جلنے والی گاڑی مکمل جل کر راکھ بن چکی ہے۔



















