Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چکوال کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا

شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی تلہ گنگ چکوال  کا ایک اور سپوت وطن کیلئے قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی ملک لعل خان کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سپاہی ملک لعل خان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں پاتھڑ یونین کونسل بڈھیال میں آج بروز ہفتہ مورخہ 8 جولائی 2023 کو سپردِ خاک کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں