Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام شہید کی 16ویں برسی ہفتے کے روز منائی گئی

وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام شہید کی شہادت کی 16ویں برسی ہفتے کو منائی گئی۔

لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام نے 11 مارچ 1988 کو سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 17 جنوری 1991 کو ناردن لائٹ انفینٹری میں تعینات ہوئے۔

لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام کی ڈیوٹی کے ساتھ لگن اور عزم و جرات کی داستان اس وقت بھی جاری رہی جب انہوں نے 12 نومبر 1993 کو ایلیٹ اسپیشل سروس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

اپنی ملٹری سروس کے دوران لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام نے سیاچن، فاٹا اور مختلف محاذوں پر آپریشنز میں حصہ لیا۔

لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام نے 7 جولائی 2007 کو آپریشن ’سن رائز‘ کے دوران پاک فوج کی ضرار فورس کی قیادت کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔

بہادری اور شجاعت کے صلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل ہارون اسلام شہید نے اپنا آج وطن عزیز کے کل کی خاطر قربان کیا، پوری قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ چکوال کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا

متعلقہ خبریں