Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریڈیو پاکستان میں سنیما ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان میں سنیما ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاؤس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سستی سینما رسائی متعارف کروا کر پاکستان میں مووی میجک کی رونق کو بحال کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان مقامی موسیقی کی دھنوں کی میپنگ اور عالمی معیار کے پوڈ کاسٹ اسٹوڈیوز کا پاکستان بھر میں آغاز کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں