امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلمان قرآن و سنت کو عملی رہبر بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن ہماری ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک دفعہ پھر اپنی ایمانی غیرت و حمیت کا ثبوت دیا اور جماعت اسلامی کی کال پر پورے ملک کے طول و عرض میں ہر شہر، قصبے، گلی محلے میں لوگ نکلے اور قرآن مجید سے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اس آواز کو سنیں اور شعائر اسلام کے تحفظ کےلیے عملی اقدامات اٹھائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اسی طرح وقت آگیا ہے کہ مسلمان قرآن و سنت کو عملی رہبر بنائیں اور اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان سے رہنمائی حاصل کریں، اس کے مطابق کاروبار زندگی چلائیں۔



















