Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

گوجرانوالہ میں لاہورسے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کی پرانے ریلوے اسٹیشن پر سیالکوٹی پھاٹک کے قریب دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

 ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے محفوظ رہی اور حادثے سے بال بال بچ گئی۔

مسافر ٹرین لاہور سے راولپنڈی پنڈی جا رہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیاں ٹریک پر کرکے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے اور ٹریک بحال ہونے سے دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں