Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی ہے اور شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات میں بھی جاری رہے گا۔

سچل گوٹھ، سہراب گوٹھ، ایئرپورٹ، نارتھ کراچی، ملیر، سعود آباد، ماڈل کالونی اور اطراف میں تیز بارش ہوئی۔

شارع فیصل، گلشن اقبال، گلشن معمار، گلستان جوہر، صفورا چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ناظم آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، ابراہیم حیدری میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات میں بھی جاری رہے گا، کل دن میں بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی، کل 40 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں