سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھرتیاں حیدرآباد اور ٹھٹہ کے اضلاع میں کی گئیں،گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین سے ملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیےگئے۔
ذرائع کے مطابق چیف انجینیئر کے دفاتر سے بھرتی کے حکم نامے جاری کیے گئے۔
اس حوالے سے وزیربرائے ورکس ضیاء عباس شاہ نے کہا کہ تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری سروسز کی جانب سے اے جی سندھ کو تنخواہ جاری نہ کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ہے۔
سیکرٹری ورکس کے مطابق جعلی بھرتیوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو انجینیئر کو معطل کردیا ہے۔



















