Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں 17 جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں 17 جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عوامی خدمت کی جانب ایک اور کامیاب قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 17 جولائی سے کوئٹہ میں گرین بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا جس سے متوسط طبقے کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی۔

عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ بزرگ خواتین، بچے اور طلبا اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، گرین بس منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا لیکن رب کائنات کے فضل سے منصوبہ اب فعال ہونے جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ منصوبے کا افتتاح کوئی وی آئی پی نہیں بلکہ بس سے سفر کرنے والا عام شہری کرے گا۔

متعلقہ خبریں