Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا حکومتی آئینی مدت ختم ہونے سے قبل اہم فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا حکومتی آئینی مدت ختم ہونے سے قبل اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی دہلی میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کیلئے عمل شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ منسٹر کی آسامی بھی ختم کردی ہے جبکہ اب نئی دہلی میں گریڈ 19 کی آسامی پرٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ قونصلر تعیناتی کا فیصلہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے اگست2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بھارت میں ٹریڈ وانوسٹمنٹ قونصلر کی تعیناتی کا تجارتی بحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھارت میں ٹریڈ و سرمایہ کاری قونصلر کی تعیناتی کا عمل معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں