Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر شہر پر قبضہ میئر بنایا گیا ہے، نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر شہر پر قبضہ میئر بنایا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کا کام ہے مال بناؤ پیسہ کھاؤ، بجٹ ہڑپ کرو، 200ارب سے زائد کا بجٹ ہے صحت کا،کہاں جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ صحت کا بجٹ صوبے کے عوام پرتو نہیں لگ رہا ہے، اسپتال کی ایمرجنسی اور آئی سی یو کا حال دیکھ لیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر کے بڑے اسپتال کے ساتھ مافیا نے کیا حال کیا ہوا ہے، اس مافیا کو بے نقاب کریں گے، جماعت اسلامی سے جو ہوسکے گا شہر کی بہتری کیلئے کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسپتال کے ڈاکٹرز کو اب تک تنخواہیں نہیں دی گئی، عباسی شہید اسپتال میں اپنے مطلب کے لوگ لگائے ہوئے ہیں، عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز 3دن سے احتجاج پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر شہر پر قبضہ میئر بنایا گیا ہے، مافیا نے بدترین طریقے سے اس شہر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں