Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی دور کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر ناراض ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف عنقریب خود بھی مولانا فضل الرحمان کو حالیہ ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

زرداری نواز ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کے اعتراض

گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی، جب محسوس ہوا کہ دفاعی نظام میں عدم استحکام آرہا ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی سے ہاتھ اٹھا لیا گیا، دبئی میں ہونے والے میٹنگ میں پی ڈی ایم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: دبئی میں زرداری نواز ملاقات پر مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھا دیا

پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ سوال پی ڈی ایم میں موجود ہے کہ مسلم لیگ ن نے اب تک اتحاد میں شامل جماعتوں کو دبئی میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے اعتماد میں کیوں نہیں لیا، دبئی مذاکرات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے اس لیے سب کواعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ پی پی ہمارے اتحاد کا حصہ نہیں اس لیے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے، پی ڈی ایم ایک تحریک تھی اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، جلد مرکز، سندھ اوربلوچستان میں نگران حکومتیں قائم آجائیں گی، ملک میں معیشت بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں