Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع

اسلام آباد انسدادِ دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ جج نے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق پوچھا جس پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی، وکیل شاہ محمود قریشی بولے شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیتے ہیں۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 17 کو ملتان میں پانچ مقدمات کی سماعت ہے، اس پر جج نے ریمارکس دیے وہاں استثنیٰ لے لیجے گا میں یہاں کارروائی آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 کے بجائے 18کو سماعت رکھ لیں جس کے بعد عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔عدالت نے یاسمین راشد کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم  دیا۔

انسداد دہشت گردی کی ایک اور عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا تھا۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے عمرسرفرازچیمہ اوراعجازچوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر دی اورملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

 پشاورکی انٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کرسکا۔

متعلقہ خبریں