پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پنجاب کے دریاؤں، ڈیمز اور براجز میں پانی کے ان اور آؤٹ فلو کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 112840 اور اخراج 96594 ہے، خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 140248 اور اخراج 133168 ہے، ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 187069 اور اخراج 172069 ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی آمد 61176 اور اخراج بھی 61176 ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے، تمام دریاؤں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں سے منسلک آبادیوں کے انخلاء کے لیے اقدامات جاری ہیں، انتظامیہ منتقل افراد کی بنیادی ضروریات کا بھرپور خیال رکھے۔



















