وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کیلئے 90 دن کی مہلت مل جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور نواز شریف متفق ہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، 13 اگست کی بجائے 11 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر کسی کو تحفظات ہوں، اسمبلیاں مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی اور نگراں سیٹ اپ آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی؟
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کیلئے 90 دن کی مہلت مل جائے گی، نواز شریف وطن واپس آکر الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کے خلاف شواہد موجود ہیں، تمام تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے۔



















