Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا دبنگ اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جبکہ اجلاس کو اسلام آباد اور پنجاب بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے ابھی تک وفاقی دارالحکومت میں مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کیا نہ ہی انتخابی اخراجات کی حد کیلئے رولز بنائے۔

حکام نے بریفنگ دی کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو آج ہی دوبارہ خط لکھنے کی ہدایت کردی۔ ہدایت کی وزارت داخلہ 12 جولائی تک نوٹیفکیشن اور نئے رولز سے آگاہ کرے۔

کمیشن نے وزارت داخلہ کو 12 جولائی تک مطلوبہ دستاویز مہیا کرنے کی ہدایت اور پنجاب حکومت کوالیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی سفارش کردی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات ای وی ایم اور ای ووٹنگ پر نہیں ہوسکتے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں ترمیم کی جائے تاکہ الیکشن ہوسکیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کی سفارش کردی۔

متعلقہ خبریں