وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑی معاشی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈیفنس یونیورسٹی میں میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے 2025 تک مہنگائی شرح 7 فیصد ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کوکل آئی ایم ایف بورڈ اجلاس منظوری کے 24 گھنٹوں کے اندر 1.19 بلین ڈالرز مل جائے گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا مقصد پاکستان کو 24 ویں معاشی قوت بنانا ہے اور پاکستان میں دو سالوں میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد پر آجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈز کا منصوبہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تباہ ہوگیا، 2022 میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے پاس دو آپشن تھے، پہلا آپشن تھا انتخابات کا انتظار کریں، دوسرا آپشن معاشی ناسور سے مقابلہ کا تھا، دوسرا مقصد پاکستان کو جی 20 ممالک کلب میں شامل کرانا ہے اور پاکستان 2023 میں انشاء اللہ جی 20 کلب میں شامل ہو جائے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے دوسرے آپشن کے تحت وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا، اب وقت ہے تمام سیاسی جماعتوں کو معاشی روڈ میپ اور اکانومی چارٹرڈ پر دستخط کرنا ہوں گے۔



















