Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بزدل انسان نہیں ہوں ہم نے مقابلہ کرنا سیکھا ہے، طلحہ محمود

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ میں بزدل انسان نہیں ہوں ہم نے مقابلہ کرنا سیکھا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت مذہبی امور سنبھالی تو ذہن میں ایک بات تھی کہ اللہ پر توکل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دوران سعودی عرب گیا اور مسلسل کام کیا، مدینہ منورہ کے ڈپٹی گورنر نے گلہ کیا کہ پاکستانی بہت ظالم لوگ ہیں اپنے حاجیوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں، جو کھانا پاکستانی حاجیوں کو دیا جاتا ہے وہ ہم کچرہ دانوں میں ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں دفتر میں ساری رات کام کرتا تھا فجر کی نماز پڑھ کر نکلتا تھا، سب وزیر وہیں تھے اور جمعیت علمائے اسلام کا وزیر تھڑے پر تھا، میں نے وہاں حاجیوں کے ساتھ تھڑے پر سویا، سعودی پولیس نے مجھ سے پوچھ گچھ کی تو میں نے بتایا میں وزیر ہوں جس پر انہوں نے کہا یہاں جس کو ہاتھ ڈالو وہ یا تو وزیر نکلتا ہے یا بادشاہ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ میں نے خود کو گرفتار کروا کے پاکستانیوں کو بچایا، اپنے کسی پاکستانی کو گرفتار نہیں ہونے دے سکتا تھا، میں بزدل انسان نہیں ہوں ہم نے مقابلہ کرنا سیکھا ہے، پاکستان کی تقدیر مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علمائے اسلام نے بدلی ہے۔

متعلقہ خبریں