Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں پاکستان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے، شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں پاکستان پر الزام تراشی شدید قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں پاکستان پر الزام تراشی شدید قابل مذمت ہے، نیازی اس کیمپ کا حصہ ہیں جو فلسطینیوں کے حقوق پامال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیپٹول ہل حملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری اور سزا پر نہیں بولا، کیا وجہ ہے وہ پاکستان کے حساس تنصیبات پر حملہ آوروں کے حق میں سفارشات پیش کر رہا ہے؟ اسرائیل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلافورزیوں پر کیوں نہیں بولتا؟ دراصل بات انسانی حقوق کی نہیں بلکہ اسرائیل کی تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین  کے ساتھ “خصوصی ہمدردی” کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی اور ملک میں انسانی حقوق کی خلافورزیوں کی باتیں مضحکہ خیز لگتی ہیں۔اسرائیل خود 60 سالوں سے ہر روز فلسطین کے عوام کے بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا، وہ کس منہ اور حیثیت سے انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کو لیکچر دے رہا ہے؟

متعلقہ خبریں