Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی موبائل پر بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق موبائل پر ناردرن بائی پاس پر موجود قبرستان کے قریب واقع کچے راستے پر موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹلیجنس کی موبائل تھی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کچھ عرصے سے اس علاقے میں ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔

سی ٹی ڈی کے حکام نے مزید بتایا کہ بم دھماکے سے موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

 انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ ساؤتھ زون

اس حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ ساؤتھ زون کے انچارج غلام مصطفیٰ آرائیں نے بتایا کہ موٹرسائیکل میں 2 کلو کمرشل ہائی ایکسپلوزو مواد استعمال کیا گیا اور دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل چائنہ قونصلیٹ دھماکے کے لئے تیار کی جانے والی موٹرسائیکل اس بارودی مواد سے مماثلت رکھتی ہے، خوش قسمتی سے چائنہ قونصلیٹ کے لئے تیار کی جانے والی موٹرسائیکل پھٹ نہیں سکی۔

غلام مصطفیٰ آرائیں نے مزید کہا کہ کھارادر کپڑا مارکیٹ میں ہونے والا دھماکہ بھی اس سے مماثلت رکھتا ہے، پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں