Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت فارما کی صنعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، نوید قمر

وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت فارما کی صنعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارماسیوٹیکل کی برآمدات کیلئے ہمیں کچھ ایریاز کی نشاندہی کرنی ہو گی، ہمیں درآمدی اے پی آئیز کے بجائے مقامی اے پی آئیز کی پیداوار پر توجہ دینی ہو گی، مقامی طور پر تیار کئے گئے اے پی آئیز درآمد بھی کئے جا سکتے ہیں۔

نوید قمر نے کہا کہ حکومت فارما کی صنعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کو ادویات کا ملنا اور ارزاں ملنا ضروری ہے، اس صنعت کے مسائل سنیں گے اور ان کو حل کریں گے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہم مل کر ملک اور صنعت کی بہتری کیلئے کام کریں۔

متعلقہ خبریں