Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کر لی

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کر لی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق امن وامان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔

محکمہ داخلہ نے متنازع زمین پر دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

دونوں اطراف سے جنگ بندی کے لیے حکومتی کمیٹی بھی کرم کا تیسرا دورہ کرے گی۔

حالیہ واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 34 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں