محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بیسک پے پر ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق جس ملازم کی بنیادی تنخواہ 30 جون 2023 کو تھی، اس کے مطابق 1 سکیل سے لیکر 16 تک %35 اضافہ ہو گا۔
گریڈ 17 سے 22 تک تک کو %30 ایڈہاک اضافہ رننگ بیسک پے پر دیا جائے گا۔



















