محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 13 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے پشاور کے مطابق 13 جولائی سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں، ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں اور برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔
واضح رہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔



















