Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے بڑی تعیناتی کردی؛ نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ حیدرآباد میں بھی اہم شہری اداروں کی کارگردگی بہتر بنانے فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں گریڈ 20 کے افسر کی اہم تعیناتی کردی گئی ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد سہیل الیاس کو ڈی جی حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا۔

محمد سہیل الیاس اس سے قبل بھی ڈی جی ایچ ڈی اے کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے تعیناتی کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی کونسلز آنے کے بعد اہم شہری اداروں میں یہ دوسری اہم تعیناتی ہے، میونسپل کمشنر کے عہدے پر بھی تبدیلی کی جاچکی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ایم ڈی واسا کے عہدے پر نئی تعیناتی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں