Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی کے بعد اسرائیل کو پاکستان کا خیال کیوں آرہا ہے؟ مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد اسرائیل کو پاکستان کا خیال کیوں آرہا ہے؟  

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان میں انسانی حقوق کا تذکرہ کیا ہے، کون کہہ رہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے اور کیوں کہہ رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بربریت سے متعلق ہزاروں خاکے موجود ہیں، اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں بمباری سے چھت گرنے سے بچے جاں بحق ہوگئے، یہ بربریت کی ایسی تصویر تھی جس کو میڈیا کے لوگ دیکھنے سے قاصر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ ملک جو انسانی حقوق کی پامالی پر تبصرہ کر رہا ہے جبکہ اسرائیل کے علاوہ انسانی حقوق کی پامالی کا ریکارڈ کسی کا نہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے 9 مئی کو شہیدوں کے مجسمے اٹھا کر ٹھوکریں ماری اور تصویریں بنائیں، کورکمانڈر کا گھر آپ نے دیکھا، دشمن کچھ نہیں کر سکا ہر کوشش پر منہ کی کھانا پڑی، دشمن تو کچھ نہیں کر سکا مگر ہمارے اپنے لوگ گئے اور خاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق ہے اسرائیل کبھی نہیں بولا، 9 مئی کے بعد اسرائیل کو پاکستان کا خیال کیوں آرہا ہے؟ اسرائیل نے 9 مئی کے بعد مجرموں کے حق میں بات کی، آپ کی کیا بات مانی جائے اسرائیل والی بات مانیں یا امریکہ والی مانیں۔

متعلقہ خبریں