Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین ایف بی آر سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پی پی ایم اے کے چیئرمین سید فاروق بخاری کی قیادت میں آنے والے وفد میں سابق چیئرمین اور دیگر اراکین شامل تھے جبکہ ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو پالیسی آفاق احمد قریشی نے بھی شرکت کی۔

 ملاقات کے دوران فارما انڈسٹری سے متعلق سیلز ٹیکس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ فارما انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں