Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا ریڈیو پاکستان کی بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ریڈیو پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے اعلان کے لئے اسی ریڈیو پاکستان کا ٹرانسمیٹر استعمال ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ریڈیو پاکستان کی نیلامی کی باتیں ہوتی تھیں اور نیلامی کا نعرہ لگانے والوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا جبکہ ہم نے اقتدار میں آکر قومی نشریاتی اداروں کی عمارتیں نیلام کرنے کے نعرے نہیں لگائے، پچھلے 14 ماہ کے دوران ریڈیو پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان، حساس عمارتوں پر حملے اور شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج ہم نے الحمد اللہ ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کیا ہے، ریڈیو پاکستان سے 94 ایف ایم فریکوئنسی سے 24 گھنٹے سپورٹس کی ٹرانسمیشن کا آغاز کیا گیا ہے اور 11 علاقائی زبانوں میں نشریات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں